
ذرائع کے مطابق، مذکورہ ڈاکٹر نے فیس بک پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر تنقید کی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پیکا (PECA) ایکٹ 2016 کا قانون ہے، جو آن لائن ہراسگی، جھوٹے الزامات اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کے خلاف کارروائی کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم، اس قانون کے تحت کئی بار سیاسی شخصیات کے خلاف تنقید کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے، جہاں کچھ لوگ اس اقدام کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض حلقے اسے غیر ضروری نفرت انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
ناظرین! آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ کیا یہ اقدام درست ہے یا آزادی اظہار پر قدغن؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔
