
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور رانا امجد یٰسین دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
ان کا تعلق چھانگامانگا کے نواحی گاٶں چک 17 سے بتایا گیا ہے۔ (Daily Lodhran News)
شہید ٹرین ڈراٸیور امجد یسین کے والد یسین راجپوت بھی ریلوے سے بطور الیکٹریشن ریٹاٸرڈ ہوۓ تھے اور اپنی ملازمت کے دوران ھی یسین نے بچوں سمیت مستقل رہاٸش کوٸٹہ رکھ لی تھی
شہید امجد یسین کا ایک بھاٸی ارشد یسین ریلوے لاہور میں ٹرین گارڈ ملازمت کرتا ہے۔
شہید ٹرین ڈرائیور نے تعلیم بھی کوئٹہ کے سکولز میں حاصل کی اور وہیں ریلوے میں ملازمت اختیار کر لی تھی شہید ٹرین ڈراٸیور امجد یسین کی شادی چھانگامانگا میں زراعت افسر چوہدری ایوب منج مرحوم کی بیٹی سے ھوئ ۔ان کے تین بچے ہیں جن میں سب سے بڑی بیٹی ڈاکٹر اور دو بیٹے ایف ایس سی اور میٹرک کے طالب علم ہیں