• Home
  • Pakistan News
  • Coffins have arrived at Quetta Station and will be sent to Bolan on the relief train
Image

Coffins have arrived at Quetta Station and will be sent to Bolan on the relief train

کوئٹہ سٹیشن پر تابوت پہنچا دیے گئے,جنھیں ریلیف ٹرین پر بولان روانہ کیا جائے گا،‘

جعفر ایکسپریس پر قبضہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری:
کوئٹہ سٹیشن پر تابوت پہنچا دیے گئے

ٹرین پر قبضہ کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری، کوئٹہ سٹیشن پر درجنوں تابوت پہنچا دیے گئے

’کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر خالی تابوت لائے گئے جنھیں ریلیف ٹرین پر بولان روانہ کیا جائے گا،‘
ریلوے حکام
سرکاری سطح پر جعفر ایکسپریس پر قبضہ کرنے والے بلوچ شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن سے بدھ کو 200 سے زیادہ تابوت ریلیف ٹرین پر بولان کی جانب روانہ کیے جا رہے ہیں۔

ریلوے کے ایک افسر نے بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے نمائندے کو بتایا کہ آج ایک ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بولان کی جانب روانہ کی جا رہی ہے جس میں مختلف سامان موجود ہے۔

ایک اور اہلکار نے بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم پر اب تک 90 خالی تابوت لائے گئے جنھیں اس ٹرین میں روانہ کیا جائے گا جبکہ ٹرین کی روانگی سے قبل اس پر مزید 130 تابوت بھی رکھے جائیں گے جن کے سٹیشن پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ایف سی کے اہلکاروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارمز پر موجود ہے۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ تابوت ریلوے کی طرف سے نہیں بلکہ کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے آئے ہیں اور وہ اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

اس سلسلے میں جب کوئٹہ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو حکام نے کوئی جواب نہیں دیا

Releated Posts

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد ہلاک

ڈیلی لودھراں نیوز۔ کوئٹہ۔ سیکیورٹی فورسز کا کامیاب اپریشن جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں…

ByByDaily Lodhran NewsMar 12, 2025

Sarfraz Bugti said that we need to understand this conflict further.

“ابھی بھی ریاست صبر سے کام لے رہی ہے نہیں لینا چاہیے ہمارے 500 لوگ ماریں اور ہم…

ByByDaily Lodhran NewsMar 12, 2025

Jaffar Express Attack: 190 Passengers Rescued

جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 190 مسافر بازیاب، 30 دہشتگرد ہلاک گزشتہ روز جعفر ایکسپریس…

ByByDaily Lodhran NewsMar 12, 2025

Jaffar Express Attack: Security Forces’ Operation Ongoing, 155 Passengers Rescued, 27 Militants Killed

جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری، 155 مسافر بازیاب، 27 دہشت گرد ہلاک جعفر ایکسپریس حملہ:…

ByByDaily Lodhran NewsMar 12, 2025

Jaffer Express Driver Rana Amjad Yaseen Martyred in Terrorist Firing

جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور رانا امجد یٰسین دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ان کا تعلق چھانگامانگا کے نواحی…

ByByDaily Lodhran NewsMar 11, 2025

BLA’s Demands Revealed, 48-Hour Ultimatum Issued

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ بی ایل اے کے مطالبات سامنے آگئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن…

ByByDaily Lodhran NewsMar 11, 2025

Terrorist attack on Jaffer Express in Bolan district of Balochistan.

بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، (ڈیلی لودھراں نیوز) کوئٹہ :کوئٹہ سے پشاور…

ByByDaily Lodhran NewsMar 11, 2025

Young Bride Murdered by Ruthless Father During Wedding Ceremony

نکاح کی تقریب میں دلہن بنی جواں سالہ بیٹی کو جلاد باپ نے چھریوں کے وار کر کے…

ByByDaily Lodhran NewsMar 11, 2025

After Eid, even these 10 people won’t be able to gather; PTI will postpone the protest,” says Sher Afzal Marwat

عید کے بعد یہ 10 لوگ بھی جمع نہیں کر سکیں گے، پی ٹی آئی احتجاج مؤخر کر…

ByByDaily Lodhran NewsMar 10, 2025

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top