
ڈیلی لودھراں نیوز۔
کوئٹہ۔ سیکیورٹی فورسز کا کامیاب اپریشن جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔
ڈیلی لودھراں نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق۔
بلوچستان سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے اخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں بڑی تعداد میں مسافر یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 190 سے زاہد مسافروں کو بازیاب کروا لیا ہے۔سکیورٹی فورسز کے کلیرنس اپریشن میں انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کیا گیا اور قیمتی جانیں بچائی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے مسافروں کی تعداد کی تصدیق جاری ہے اور موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے
جعفر ایکسپریس میں یرغمالی مسافروں کے ساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہوئے تھے جو معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے
جعفر ایکسپریس بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشت گرد بیرون ملک اپنے ساتھیوں کے ساتھ بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں تھے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 104 مسافروں کو رہا کروا لیا اور 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہم سیکیورٹی فورسز کی باقی مسافروں کی بھائی حفاظت رہائی کے لیے کوشاں ہیں اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس بلوچستان دہشت گردوں کے حملے میں اضافی نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے