بابر اعظم کا پیغام: میری بیٹنگ کے لیے وکٹ گرنے پر خوشی نہ منائیں

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے شائقینِ کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹنگ کے لیے وکٹ گرنے کا جشن نہ منائیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ:
“اوپنر کے آؤٹ ہونے پر خوشیاں دیکھ کر میں خود گھبرا جاتا ہوں، ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی ہمارا ہے، سب ہی پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین ہمیشہ بے پناہ محبتیں دیتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے انہیں خوشی دوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جب اوپنر صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہوئے تو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بابر اعظم کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 4234 رنز بناکر دنیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے روہت شرما (4231 رنز) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جب کہ ویرات کوہلی 4188 رنز کے ساتھ تیسرے اور جوز بٹلر 3869 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم کی یہ کارکردگی پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔




