
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے وارنٹ معطل کر دیے
ڈیلی لودھراں نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق۔
اج پی ٹی ائی رہنما سلمان اکرم راجہ کے خلاف دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے جس پر انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہائی میں دو رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی اور وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ آپ پر الزام کیا ہے اور درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟
جواب میں سلمان اکرم راجہ کا الزام یہ تھا کہ کسی پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا ہے اور مجھے اس میں شامل قرار دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا ،تو پھر آپ ایسے نہ کریں نا،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے بارے میں کیا کہا جاتا ہے کہ اپ بہت زیادہ بولتے ہیں؟
جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا میں پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہوں،اور پیشی کے باوجود میرے وارن جاری ہونا حیران کن بات ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے ،،صغرا بی بی کیس،کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک ایف آئی آر درج ہو جائے تو اس الزام پر دوسری ایف آئی آر درج نہیں کی جا سکتی۔
ناظرین اس کے بعد اسلام اباد ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ پر دہشتگردی عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ معطل کر دیے اور دو ہفتوں کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا