• Home
  • Latest
  • Pakistan rejects misleading statement by Afghan Taliban
Image

Pakistan rejects misleading statement by Afghan Taliban

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کے حالیہ گمراہ کن بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق طالبان ترجمان نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق، پاکستان نے استنبول مذاکرات کے دوران افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا واضح مطالبہ کیا تھا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش بھی کی، اور ہمارا مؤقف مستقل، شفاف اور ریکارڈ پر موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزارتِ اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی غلط بیانی ناقابلِ قبول ہے، جبکہ افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے اور گمراہ کن بیانات حقائق کے سراسر منافی ہیں۔

پاکستان نے مزید واضح کیا کہ دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے، اور کسی بھی متضاد یا بے بنیاد دعوے کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

Releated Posts

Babar Azam urges fans not to celebrate when a wicket falls for his batting

بابر اعظم کا پیغام: میری بیٹنگ کے لیے وکٹ گرنے پر خوشی نہ منائیں لاہور: قومی ٹیم کے…

Pakistan Clinches T20 Series Against South Africa by 4 Wickets

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی لاہور:…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top